جنت مرزا کی ’مڈنائٹ بریز ساڑھی‘ کتنی مہنگی؟

 


پاکستانی اداکارہ و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے ’مڈنائٹ بریز ساڑھی‘ میں قاتلانہ اداؤں سے مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرادیں

جنت مرزا ڈیجیٹل دنیا کی جانی مانی شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں جنہوں نے ٹک ٹاک پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے کے بعد کسی ڈراموں میں نہیں بلکہ فلم ’تیرے باجرے دی راکھی ’کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تاہم انکی یہ فلم بد قسمتی سے فلاپ ہوگئی


بعدازاں حال ہی میں انہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے کے بعد بطور ماڈل اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے اور عالمی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوانے جاپان کا رخ کرلیا


کم عمر میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنے والی جنت مرزا محبت میں دھوکہ کھانے کے بعد خود کو منوانے اور نام حاصل کرنے کا ارادہ کیے بیٹھی ہیں


خوبصورتی میں اپنی مثال آپ جنت مرزا نے حال ہی میں حسن کا ایسا تڑکا لگاتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جسے دیکھتے ہی مداح آنکھیں جھپکنا بھول گئے

مذکورہ پوسٹ میں جنت مرزا سیاہ ساڑھی میں ملبوس ہیں جس پر زرد رنگ کے پھول ساڑھی کو چار چاند لگارہے ہیں۔


مدھم میک اپ اور ہاتھوں میں بریسلٹ پہنے جنت مرزا کے نازک نین نقش بھی انہیں خوبصورتی کے اعلیٰ مقام پر لے جارہے تھے


خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،’پیار کا موسم’

واضح رہے کہ اگر جنت مرزا کے اس حسین جوڑے کی تفصیلات کی بات کریں تو جنت مرزا کی “مڈنائٹ بریز ساڑھی”’VELOUR’ کا شاہکار ہے جسکی قیمت انکی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق 18ہزار 750 ہے۔

یہ ایک ایسی دلکش ساڑھی ہے جو رات کی نرم اور خنک ہواؤں سے متاثر ہے، چاندنی رات کی پرسکون اور پراسرار خوبصورتی کو منعکس کرتی ہے۔ اس کا کپڑا ہلکا اور نرم ہوتا ہے، جو پہننے والے کو ایک خوشگوار اور آرام دہ احساس دیتا ہے

یہ ساڑھی خاص مواقع، جیسے رات کی تقریبات یا شادیوں کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتی ہے، جہاں یہ اپنے خوبصورت انداز اور رنگ کی بنا پر سب کی توجہ کا مرکز بنے گی۔


Comments

Popular posts from this blog

IPhone 7 Specifications and New functions