خاتون کا بے دردی سے قتل،لاش کے 40 ٹکڑے فریج سے برآمد
فریج میں رکھ دیئے گئے، پولیس کو ملزم کی تلاش ہے
واقعہ بنگلورو میں پیش آیا،وائلیکاول میں ایک خاتون کی لاش ملی ہے جسے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے،خاتون کی لاش اسکے گھر سے ملی، خاتون کی شناخت مہالکشمی کے طور پر ہوئی جس کی عمر 29 برس تھی، خاتون کو قتل کر کے اسکی لاش کے ٹکڑے کئے گئے تھے، اور ان ٹکڑوں کو فریج میں رکھا گیا تھا، پولیس کے لاش کے چالیس کے قریب ٹکڑے ملے ہیں، پولیس کے مطابق امکان ہے کہ خاتون کو کم از کم 15 روز قبل قتل کیا گیا،خاتون کو فون 2 ستمبر سے بند تھا، یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون کے پڑوسیوں نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو شکایت کی،پولیس گھر پہنچی ، گھر کو گھیرے میں لیا اور تلاشی لی، اس دوران پولیس کو گھر کے فریج سے خاتون کی لاش کے ٹکرے ملے،
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سال کے شروع میں اپنے شوہر ہیمنت داس سے علیحدگی کے بعد مہالکشمی بنگلورو میں اکیلی رہیں وہ نیپال کی رہنے والی تھی۔متاثرہ کی ایک 4 سالہ بیٹی ہے، جو اپنے سابق شوہر کے ساتھ رہتی ہے۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی خاتون کے شوہر ہیمنت داس بھی جائے واردات پر پہنچ گئے۔ مبینہ طور پر وہ ہر پندرہ دن میں اپنے بچے کے ساتھ مہالکشمی کے گھر آیا کرتا تھا۔
پولیس نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ جب ہم گھر پر گئے تو فرش پر خون کے دھبے دیکھے، خون کمرے میں بھی پھیلا ہوا تھا خاتون کی لاش کے ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے گئے تھے، خاتو ن کی ٹانگیں کاٹ کر ریفریجریٹر کے اوپر رکھ دی گئیں، جبکہ جسم کے باقی حصوں کو درمیانی شیلف پر رکھا گیا۔ سر ریفریجریٹر کے نچلے حصے میں رکھا گیا تھا
موجودہ کیس شردھا واکر نامی 27 سالہ خاتون کے اس کے ساتھی آفتاب امین پونا والا کے ہاتھوں قتل کی یاد دلاتا ہے۔ اس نے 18 مئی 2022 کو مقتولہ کا گلا دبا کر قتل کر دیا تھا اور پھر اس کے جسم کے 35 ٹکڑے کر دیے تھے۔کئی دنوں کے دوران، آفتاب نے جسم کے اعضاء کو قومی دارالحکومت میں 18 مختلف مقامات پر ٹھکانے لگایا۔پولیس نے نومبر میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا
Comments
Post a Comment